اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے آج لاہور میں تمام جماعتوں کی ایک کانفرنس طلب کی ہے۔ ذرائع کے طابق پاکستان کی مختلف اہم جماعتوں منجملہ پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام سین گروپ اور بعض دیگر جماعتوں نے اس کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا۔جب کہ متحدہ قومی مومنٹ اور جماعت اسلامی اس کانفرنس میں شرکت کررہی ہیں۔پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے اس کانفرنس کے انعقاد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد شمالی وزیرستان میں طالبان کے خلاف فوجی آپریشن سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانا ہے۔ علامہ طاہرالقادری گذشتہ پیر کے روز لندن سے لاہور پہنچے ہیں۔دریں اثنا پاکستان کے وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ملک میں بدامنی کا باعث بننے والے گروہوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲